Saturday, July 28, 2018

INTERVIEW


نعت پڑھتے ہوئے تصور میں ہمیشہ گنبد خضریٰ ہوتا ہے ،سیدارشد شاہ

سید ارشد شاہ ضلع مانسہرہ کے معروف مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ،جنہوں نے کم عمری میں ہی نعت خوانی کے حوالے سے علاقے میں اپنی پہچان پیدا کی 
زمانہ طالبعلمی سے ہی ہزارہ بھر اور پنچاب کے مختلف نعتیہ مقابلوں میں اپنے ضلع کی نمائندگی کرچکے ہیں اور مستقبل میں نعت خوانی کو ہی اپنی پہچان بنانے کے خواہاں ہیں
وہ کہتے ہیں نعت پڑھتے ہوئے ہمیشہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ وہ آقاعلیہ السلام کی خدمت میں اپنے جذبوں کا ہدیہ پیش کررہے ہیں اور یہی تصور انہیں روز قیامت شفاعت کا یقین دلاتا ہے

Special


یکم مئی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے ،اور اسی مناسبت سے سیمینارز اور تقریبات منعقد کی جاتی ہیں ،جس میں مزدوروں کے بنیادی حقوق کے بارے میں آگاہی دی جاتی ہے

پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح خیبر پختونخواہ میں بھی لیبر دیپارٹمنٹ قائم ہے جو چھوٹی اور درمیانی صنعتوں سے وابستہ مزدوروں کے حقوق یعنی اجرتوں ،اوقات کار اور ان سے منسلک دیگر امور کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے ،تاہم محدود وسائل اور افرادی قوت کی کمی کے باعث یہ ادارہ اپنا کردار موثر انداز میں ادا کرنے سے قاصر نظر آتا ہے ۔
عالمی یوم مزدور کے موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ڈیپارٹمنٹ سردار عبدالرحمن کے ساتھ ہونے والی ایک خصوصی نشست میں مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے کردار ،دائرکار اورطریقہ کار کے بارے میں جاننے کی کوشش کی گئی ۔

VIDEOS

آپریشن ردلافساد کے پہلے شہید لانس نائیں شہزاد تنولی شہید کی نماز جنازہ

POETRY TIME

Image result for urdu poetry
Image result for urdu poetry
Image result for urdu poetry

ٹیکساس: امریکا میں ایک فاسٹ فوڈ ریستوران نے اپنے ہوٹل میں پیدا ہونے والی بچی کے لیے پہلی سالگرہ کے مفت انعقاد، زندگی بھر مفت کھانے اور 16 سال کے بعد ملازمت کی پیشکش کردی ہے۔

چند روز قبل ’چک فِلا ریستوران‘ کی ٹیکساس برانچ میں ایک بچی گریسلِن مائی وائلٹ گریفن کی پیدائش ہوئی اور اس کی والدہ کو ریستوران کے باتھ روم میں لے جایا گیا جہاں اس نے بچی کو جنم دیا۔ اس واقعے کے بعد فرنچائز کے مالک بین اسٹوور نے بچی کے لیے پوری عمر مفت برگر اور فاسٹ فوڈ کا اعلان کیا ہے جبکہ اس بچی کی پہلی سالگرہ کے ریستوران میں مفت انعقاد اور مستقبل میں ملازمت کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔

اس کے والدین نے بچی کی پہلی سالگرہ ریستوران میں منانے کی حامی بھرلی ہے۔ منگل کے روز بچی کے والدین رابرٹ اور فالن گریفن میٹرنٹی ہوم جارہے تھے مگر اس سے قبل دیگر چھوٹے بچوں کو ریستوران کی پارکنگ میں منتظر اپنے دوستوں کے پاس چھوڑنا تھا۔ لیکن ریستوران پہنچتے ہی فالن کے درد اٹھا اور ریستوران بند ہونے کے باوجود اندر موجود عملے سے باتھ روم استعمال کرنے کی درخواست کی گئی جو قبول کرلی گئی۔
فالن گریفن اپنی نومولود بچی گریسلِن کے ساتھ۔ فوٹو: بشکریہ ایم ایس این
اس کے کچھ دیر بعد چھوٹی گریسلِن نے دنیا میں آنکھ کھولی اوراس کے 911 پرفون کرکے مدد منگوائی گئی۔ اس کے بعد ریستوران انتظامیہ نے نومولود بچی کے لیے ان مراعات کا اعلان کیا۔

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اورممکنہ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو معیشت کے استحکام کیلیے پہلے 100 دنوں میں مشکل فیصلے کرنا ہونگے۔

چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈورکوگیم چینجربنانا، درآمدات اوربرآمدات کادرمیانی فاصلہ کم کرناشامل ہیں، ممکنہ وزیر خزانہ۔ فوٹو: فائل
ایک انٹرویومیں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے معاشی پالیسی کے نکات پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت مینو فیکچرنگ اور انٹرپرائزز سیکٹر کی ترقی کیلیے اقدامات کریگی۔ پرائیوٹ سیکٹرکو50لاکھ گھر بنانے کیلیے سہولت فراہم کریں گے، سیاحت کوفروغ دیں گے، ٹیکس ایڈمنسٹریشن اصلاحات، انرجی چیلنج سے نمٹنا،چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈورکوگیم چینجربنانا، درآمدات اوربرآمدات کادرمیانی فاصلہ کم کرناشامل ہیں۔

ARTICLE (Javed CHUHDARY)

ٹوکیو: ایک ابتدائی تجربے میں آٹھ رضاکاروں نے اپنے دماغ سے مشینی بازو کنٹرول کرنے کا کامیاب مظاہرہ کرتے ہوئے ایک وقت میں دو مختلف امور انجام دیئے ہیں۔

ٹوکیو میں خاتون رضاکار دماغ سے تیسرا بازو کنٹرول کررہی ہیں۔ فوٹو: بشکریہ نیوسائنٹسٹ
اس ٹٰیکنالوجی کو مصروف انسانوں کےلیے تیار کیا ہے جو ایک وقت میں کئی کام کرنا چاہتے ہیں، یا پھر انہیں وزن وغیرہ اٹھانے کےلیے ایک اور دستِ تعاون درکار ہوتا ہے لیکن یہ بازو اب مشینی ہوگا جو دماغی اشاروں پر کام کرے گا۔

تجربے میں رضاکاروں کے دماغ پر سوچ پڑھنے والے برقیرے (الیکٹروڈز) لگائے گئے اور ان کے پاس ہی تیسرا مشینی بازو رکھ کر اس سے مختلف کام لیے گئے۔ رضاکاروں کے سر پر دو الیکٹروڈز لگائے گئے تھے جو دماغی احکامات اور سرگرمی روبوٹ کو سگنل کی صورت میں بھیج رہے تھے۔ پہلے مرحلے میں ایک بوتل تھامنے، بھینچنے اور اسے چھوڑنے کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔
جب ماہرین نے روبوٹ بازو 15 رضاکاروں کے دماغ سے کنٹرول کرنے کی کوشش کی تو ان میں سے صرف آٹھ ہی کامیاب ہوسکے۔ ہر کارکن سے کہا گیا کہ وہ ایک جانب تو اپنے اصلی دونوں بازوؤں سے ٹرے میں گیند کو حرکت دیں اور اسی دوران دماغ سے مشینی بازو کنٹرول کرتے ہوئے ایک بوتل کو پکڑٰیں اورپھر اسے چھوڑیں۔
ان میں سے آٹھ افراد ایک ہی وقت میں بال گھمانے اور دماغی اشاروں سے  بوتل تھامنے اور چھوڑنے کا کام کرتے رہے لیکن بقیہ سات افراد اس میں کامیاب نہ ہوسکے اور تھوڑے وقفے کےلیے ہی ایک وقت میں دو کام کرتے رہے۔

لندن: پوری دنیا میں عام دستیاب لہسن صحت کے خزانوں سے مالا مال ہے۔ غذائی و طبی ماہرین کے مطابق اس میں اینٹی آکسیڈنٹس، انقلابی مرکب ایلیسن، ڈائلِل ڈائی سلفائیڈ اور دیگر اہم اجزا پائے جاتے ہیں۔

لہسن کئی امراض سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ (فوٹو: فائل)
اس میں پائے جانے والے سلفر مرکبات غذا کے ساتھ ہضم ہوکر جسم پر اپنے اہم اثرات مرتب کرتے ہیں۔ اس میں کیلوریز کی مقدار بہت کم لیکن غذائیت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ 28 گرام لہسن میں 23 فیصد مینگنیز، 17 فیصد وٹامن بی 6، 15 فیصد وٹامن سی، کچھ مقدار میں سیلینیئم، فائبر، فولاد، پروٹین اور دیگر مفید کیمیکلز ہوتے ہیں لیکن کیلوریز کی مقدار صرف 42 ہوتی ہے۔

جاڑے اور سردی سے بچائے
لہسن کے مفید اجزا سردی لگنے سے محفوظ رکھتے ہیں۔ اس کا باقاعدہ استعمال سردی کے حملے کو 63 فیصد تک کم کرتا ہے۔ لہسن کا باقاعدہ استعمال فلو کے حملے کو بھی زائل کرتا ہے۔
بلڈ پریشر کو قابو میں رکھے
لہسن میں موجود جادوئی کیمیکلز بلڈ پریشر قابو میں رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ بلڈ پریشر کم کرنےکے لیے روزانہ دیسی لہسن کے چار جوے چباکر کھائیں۔
دوسری اہم بات یہ بھی ہے کہ لہسن کا باقاعدہ استعمال کولیسٹرول کے جن کو بھی اپنی حد میں رکھتا ہے۔
الزائیمراور دیگر ذہنی امراض سے بچائے
لہسن میں کئی طرح کے اینٹی آکسیڈنٹ اینزائم موجود ہوتے ہیں۔ ایک جانب تو یہ بلڈ پریشر معمول پر رکھتے ہیں تو دوسری طرف یہ الزائیمر اور ڈیمنشیا جیسے تیزی سے حملہ آور ہونے والے دماغی امراض سے بھی بچاتے ہیں۔ پھر عمر گزرنے کے ساتھ خلیات میں جو ٹوٹ پھوٹ ہوتی ہے یہ اسے بھی روکتا ہے۔
لہسن زندگی بڑھائے
چونکہ لہسن میں موجود مفید اجزا بلڈ پریشر اور کئی امراض کو روکتے ہیں اسی بنا پر انسانوں کو بیماری سے بچا کر قبل ازوقت اموات سے روکتے ہیں۔ اس کے علاوہ لہسن سے خلیات کی ٹوٹ پھوٹ اور متاثر ہونے کے عمل کو سست کرتا ہے جس سے جسمانی امراض میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔
لہسن اور جسمانی قوت
تجربہ گاہ میں چوہوں پر کیے گئے تجربات سے انکشاف ہوا ہے کہ لہسن ورزش اور دوڑنے والوں کو توانائی پہنچا کر ان کی صلاحیت بہتر کرتا ہے۔ تاریخی حوالوں سے ثابت ہے کہ قدیم یونانی اولمپک کھلاڑیوں کو مقابلے سے کئی ہفتے پہلے سے اضافی لہسن دیتے تھے۔ اس سے ان کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا تھا۔
اسی مناسبت سے لہسن کھانے کو معمول بنانے سے جسم میں چستی اور قوت پیدا ہوتی ہے۔
امراضِ قلب اور لہسن
لہسن اور اس کا تیل دل کی بیماریوں کو دور کرنے کے غیرمعمولی صلاحیت رکھتا ہے۔ معمول کا فشارِ خون اور صحتمند کولیسٹرول سے انسان کئی امراضِ قلب سے بچ سکتا ہے۔

Mansehra Regional


لاہور: پاکستان میں ہونے والے سال 2018ء کے عام انتخابات میں شوبز کے مختلف شعبوں سے وابستہ معروف فنکاروں نے بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیا، نہ صرف اپنی پسندیدہ سیاسی جماعتوں کی سپورٹ کی بلکہ گزشتہ روزووٹ کاسٹ کرنے کیلیے بھی نکلے۔

عام انتخابات میں بڑھ چڑھ کا حصہ لینے والے فنکاروں میں شاہدہ منی، علی ظفر،صاحبہ، ریمبو، جواد احمد، ابرارالحق،  کاشف محمود ، نعمان جاوید،  نیلم منیر، کنول نعمان، سلیم جاوید، حمیراارشد، احمد بٹ، میگھا، معمررانا،  حمزہ علی عباسی، کامران جیلانی، یاسرشاہ، ارون ظفر، ریچل گل، جویریہ عباسی، شیبابٹ اور توقیر ناصرسمیت دیگرنے لاہور، کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، حیدرآباد، کوئٹہ، پشاور اورمختلف شہروں میں اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کیا۔

اس موقع پرجہاں فنکاروں کی آمد پر ووٹرزنے انھیں گھیرلیا، وہیں ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں  اور آٹوگراف بھی لیتے رہے۔ اس موقع پر’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے فنکاربرادری کا کہنا تھا کہ اکثرفنکاروں کے حوالے سے یہ تاثردیا جاتا تھا کہ ہماری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے لوگ بہت سست ہوتے ہیں اورووٹ کاسٹ کرنے کے بجائے سوتے رہتے ہیں۔ لیکن اس بار فنکاربرادری نے بھرپوراندازسے ووٹ کاسٹ کیے۔ ہرکسی نے اپنی سمجھ اوبوجھ کے مطابق پسندیدہ نمائندوں اورسیاسی جماعتوں کو ووٹ دیا۔
فنکاروں نے لائن میں لگ کرباری پرووٹ کاسٹ کیا،وہی سیاسی جماعت جیتے گی جس پرعوام کواعتماد ہوگا، فنکار۔ فوٹو: فائل
پولنگ بوتھ پررش کے باوجود فنکار برادری نے قوانین کی پاسداری کی اورلائن میں لگنے  کے بعد اپنی باری پرووٹ کاسٹ کیا۔یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پرفنکاروں کی تصاویر اور پیغامات آنے کے بعد ملک بھرمیں لوگوں کی بڑی تعداد ووٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے پولنگ بوتھوں تک پہنچی اوراپنی قیمتی رائے کااظہارووٹ سے کیا۔ یہی نہیں بہت سے فنکاروں نے اپنے وڈیوپیغامات میں اپنی پسندکی سیاسی جماعتوں کی سپورٹ کی اپیل بھی کرتے رہے۔
فنکاروں کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں اسی سیاسی جماعت کی فتح ہوگئی، جس پرعوام کواعتماد ہوگا۔  یہ بات توطے ہے کہ جو جماعت واضح اکثریت سے فتحیاب ہوتی ہے وہ انتخابات کوشفاف قراردیتے ہیں اورجو ہارجاتے ہیں، وہ دھاندلی کا نعرہ بلند کرتے ہیں۔

کراچی: ورلڈریکارڈ پرفارمنس کے بعد سابق کپتان رمیز راجہ اوپنرفخر زمان کے گن گانے لگے۔

برطانوی ویب سائٹ کو انٹرویو میں رمیز راجہ نے کہا ہے کہ میں نے پاک زمبابوے دوسرے ون ڈے کے بعد ایک ٹویٹ میں اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اس سیریز میں کوئی پاکستانی بیٹسمین ڈبل سنچری کی طرف کیوں نہیں دیکھ رہا، ایسا دکھائی دیتا ہے کہ فخرزمان نے اس ٹویٹ کا سب سے زیادہ اثر لیا کیونکہ صرف 4 روز بعد وہ چوتھے ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔

سابق قومی کپتان نے کہاکہ میری ٹویٹ کا مقصد پاکستانی پلیئرز کو کسی بڑی کارکردگی کے لیے تیار کرنا تھا، جب آپ کے حریف میں بہت واضح فرق ہو تو پھر ورلڈ ریکارڈ پرفارمنس دکھا کر ہی شہ سرخیوں میں جگہ بنا سکتے ہیں، یہی بات میں نے اجاگر کرنے کی کوشش کی تھی    Ø§Ø¹Ù„ان سے قبل بورڈز سے مشاورت اور شرکت Ú©ÛŒ تصدیق کرائی گئی،آفیشل۔ فوٹو:فائلکہ اگر کوئی ڈبل سنچری یا عالمی ریکارڈ پارٹنرشپ نہیں بنی تو پھر مزا نہیں آئے گا۔
رمیز راجہ نے کہاکہ زمبابوے کے خلاف حاصل کردہ اعتماد ٹیم کو آنے والے میچوں میں کام آئے گا۔ یہ سیریز پاکستانی ٹیم کے لیے تیاری کے نقطۂ نظر سے ٹھیک تھی، اگلی سیریز کھیلتے وقت فخرزمان کو اپنی ڈبل سنچری جبکہ امام الحق کو ورلڈ ریکارڈ پارٹنرشپ و سنچریاں یاد رہیں گی، البتہ پاکستانی ٹیم کو یہ بات بھی ذہن میں رکھنی ہوگی کہ اچھی اور بڑی ٹیموں کے خلاف اسے مزید کتنی پختگی کی ضرورت ہے۔
سابق کپتان نے کہاکہ قومی ٹیم کو آصف علی کی صورت میں ایک اچھا مڈل آرڈر بیٹسمین ملا ہے، اگر ایک عمدہ اوپننگ پارٹنرشپ قائم ہوجائے تو پھر آصف علی کو تیسرے نمبر پر بھی کھلایا جاسکتا ہے، نوجوان کرکٹرز کے آنے سے پاکستانی ٹیم کی محدود اوورز کی کرکٹ میں شکل بدل گئی ہے، انھوںنے کہا کہ ینگسٹرز نے اپنی صلاحیتوں سے سفیدگیند کی کرکٹ میں ہماری شکل بدل دی، ہر کھلاڑی لاجواب پرفارمنس دے رہا ہے۔

Mansehra


مانسہرہ۔انتخابات کے بعدتفریحی مقام ناران میں سیاحتی سرگرمیاں بحال 

مانسہرہ۔ہزارہ ڈویژن میں سیاحتی مقامات کے تمام راستے کھلے ہیں ۔صدر۔ٹی پاک 
مانسہرہ۔حکومت سیاحوں کو آزادانہ آمدورفت میں سہولت فراہم کرے۔سیٹھ مطیع اللہ ۔صدر ٹورازم پروموشن ایسوسی ایشن کاغان
مانسہرہ۔سیاحوں کی سہولت کے لئے کامیاب امیدوار اپنی سرگرمیاں مرکزی شاہراہوں سے دور منعقد کریں۔سیٹھ مطیع

Thursday, June 21, 2018

بلیو وہیل گیم کا ماسٹر مائنڈ بالآخر پکڑا گیا، یہ دراصل کون ہے اور کیسا دکھتا ہے؟ تفصیلات منظرعام پر

ماسکو  (ویب ڈیسک) بلیو وہیل گیم کا ماسٹر مائنڈ بلاآخر قانون کے شکنجے میں آہی گیا، روس کی پولیس نےسفاک نوجوان کو گرفتار کرکے اس کی تصاویر اور شناخت جا ری کردی ہے ۔ ایک برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نکی تانیارونوف نامی بلیو وہیل گیم کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری ایک سال قبل ہی عمل میں لائی جا چکی ہے تاہم اس کی گرفتاری اب ظاہر کی ہے۔روس کی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نکی تا نیارونوف نے اب تک اقبال جرم نہیں کیا ہے جبکہ اس کی توجہہ یہ پیش کرتا ہےکہ اس نے ان لڑکیوں کی مدد کی ہے جو لڑکیاں اس دنیا سے ناامید ہو چکی تھیں۔
 ماسکو کی مقامی پولیس گرفتار نکی تا نیارونوف سے تحقیقات کر رہی ہے ،تحقیقات خاص طور پراس نکتہ پر کی جارہی ہے کہ اس نے 10 کم عمر لڑکیوں کو اپنے کمپیوٹر پر بیٹھ کر لوگوں کو اکسایا،تاہم دوسری جانب 22سالہ ماسٹر مائنڈیہ بھی کہتا ہے کہ نوجوان لڑکے لڑکیاں بدکار ہوتے ہیں اس لئے انہیں زندہ رہنے کا استحقاق نہیں۔ماسکو پولیس کا کہنا ہے کہ نیارونوف ماسکو کے نواح کا رہائشی ہے اور اپنے گھر سے ہی اس گیم کو آپریٹ کرتا تھا، ملزم سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے نوجوان لڑکے لڑکیوں سے رابطے کرتا تھا اور انہیں گمراہ کرکے ان کی ذہن سازی کرتا تھا اوراس سے رابطہ کرنے والے خود کشی کر لیا کرتے تھے۔
روس کے مقامی میڈیا کے مطابق نیارونوف کا تعلق ایک اچھے خاندان سے ہے ،وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اوربہت ہی اچھی تنخواہ پر بحیثیت مالیاتی تجزیہ کاراپنی ذمہ داریاں ادا کرتا تھا۔

1982 سیکٹیرین فسادات میں صدہ سے بے دخل ہونے والے خاندانوں کی دوبارہ آباد کاری کا سلسلہ شروع

صدہ لورکرمُ ڈوژن :
1982 سیکٹیرین فسادات میں صدہ سے بے دخل ہونے والے خاندانوں کی دوبارہ آباد کاری کا سلسلہ شروع ۔ ۔ ۔ 
صدہ پل پر اہلِ تشیع خاندانوں کی واپسی پر اہلِ سنت مشران کی جانب سے والہانہ استقبال ۔ ۔ ۔
پاک فوج ۔ کرمُ ملیشیاء اور ضلعی انتظامیہ کی بھرپور کوششوں کے بعد 1982 میں صدہ سے بے دخل ہونے والے اہلِ تشیع خاندانوں کی آبادکاری شروع ہوگیی ۔ آج 7 خاندانوں کا قافلہ صدہ پہنچ گیا ۔ 
صدہ پل پر اہلِ تشیع خاندانوں کی آمد پر اہلِ سنت مشرانوں نے والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہناے 
صدہ۔بازار کے دونوں اطراف پر موجود سینکڑوں آفراد نے اہلِ تشیع خاندانوں کی واپسی کا خیر مقدم کیا ۔
اس موقع پر کمانڈر 73 برگیڈ : برگیڈیر اختر علیم ۔ ڈپٹی کمشنر ضلع کرمُ بصیر خان وزیر ۔ اسسٹنٹ کمشنر لورکرمُ۔طارق حسن مومند اور وینگ گمانڈر صدہ لیفٹینینٹ کرنل مقصود انجم بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر صدہ تحصیل میں ان خاندانوں کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیاگیا ۔ جس میں سیکٹری انجمنِ حسینیہ حاجی نورمحمد ۔ سینیٹر سجاد طوری اور دیگر مشران بھی موجود تھے ۔ 
کمانڈر 73 برگیڈ : برگیڈیر اختر علیم نے کہاکہ آج اہلیانِ صدہ نے جو تاریخی استقبال کیا اپنے اہلِ تشیع بھایوں کا تو اس سے واضح ہوچکا ہے کہ ہم ایک تھے ۔ ایک ہیں اور ایک۔ہوکر رہینگیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پاک فوج کی بھر پورکوششیں ہیں کہ ضلع کرمُ کے تمام مسایل مل بیٹھ کر اتقاق و اتحاد سے حل کے جایں ۔
اس موقع پر بہترین انتظامات پر پاک فوج کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر لورکرمُ طارق حسن مومند اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہ