Thursday, June 21, 2018

بلیو وہیل گیم کا ماسٹر مائنڈ بالآخر پکڑا گیا، یہ دراصل کون ہے اور کیسا دکھتا ہے؟ تفصیلات منظرعام پر

ماسکو  (ویب ڈیسک) بلیو وہیل گیم کا ماسٹر مائنڈ بلاآخر قانون کے شکنجے میں آہی گیا، روس کی پولیس نےسفاک نوجوان کو گرفتار کرکے اس کی تصاویر اور شناخت جا ری کردی ہے ۔ ایک برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نکی تانیارونوف نامی بلیو وہیل گیم کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری ایک سال قبل ہی عمل میں لائی جا چکی ہے تاہم اس کی گرفتاری اب ظاہر کی ہے۔روس کی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نکی تا نیارونوف نے اب تک اقبال جرم نہیں کیا ہے جبکہ اس کی توجہہ یہ پیش کرتا ہےکہ اس نے ان لڑکیوں کی مدد کی ہے جو لڑکیاں اس دنیا سے ناامید ہو چکی تھیں۔
 ماسکو کی مقامی پولیس گرفتار نکی تا نیارونوف سے تحقیقات کر رہی ہے ،تحقیقات خاص طور پراس نکتہ پر کی جارہی ہے کہ اس نے 10 کم عمر لڑکیوں کو اپنے کمپیوٹر پر بیٹھ کر لوگوں کو اکسایا،تاہم دوسری جانب 22سالہ ماسٹر مائنڈیہ بھی کہتا ہے کہ نوجوان لڑکے لڑکیاں بدکار ہوتے ہیں اس لئے انہیں زندہ رہنے کا استحقاق نہیں۔ماسکو پولیس کا کہنا ہے کہ نیارونوف ماسکو کے نواح کا رہائشی ہے اور اپنے گھر سے ہی اس گیم کو آپریٹ کرتا تھا، ملزم سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے نوجوان لڑکے لڑکیوں سے رابطے کرتا تھا اور انہیں گمراہ کرکے ان کی ذہن سازی کرتا تھا اوراس سے رابطہ کرنے والے خود کشی کر لیا کرتے تھے۔
روس کے مقامی میڈیا کے مطابق نیارونوف کا تعلق ایک اچھے خاندان سے ہے ،وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اوربہت ہی اچھی تنخواہ پر بحیثیت مالیاتی تجزیہ کاراپنی ذمہ داریاں ادا کرتا تھا۔

1982 سیکٹیرین فسادات میں صدہ سے بے دخل ہونے والے خاندانوں کی دوبارہ آباد کاری کا سلسلہ شروع

صدہ لورکرمُ ڈوژن :
1982 سیکٹیرین فسادات میں صدہ سے بے دخل ہونے والے خاندانوں کی دوبارہ آباد کاری کا سلسلہ شروع ۔ ۔ ۔ 
صدہ پل پر اہلِ تشیع خاندانوں کی واپسی پر اہلِ سنت مشران کی جانب سے والہانہ استقبال ۔ ۔ ۔
پاک فوج ۔ کرمُ ملیشیاء اور ضلعی انتظامیہ کی بھرپور کوششوں کے بعد 1982 میں صدہ سے بے دخل ہونے والے اہلِ تشیع خاندانوں کی آبادکاری شروع ہوگیی ۔ آج 7 خاندانوں کا قافلہ صدہ پہنچ گیا ۔ 
صدہ پل پر اہلِ تشیع خاندانوں کی آمد پر اہلِ سنت مشرانوں نے والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہناے 
صدہ۔بازار کے دونوں اطراف پر موجود سینکڑوں آفراد نے اہلِ تشیع خاندانوں کی واپسی کا خیر مقدم کیا ۔
اس موقع پر کمانڈر 73 برگیڈ : برگیڈیر اختر علیم ۔ ڈپٹی کمشنر ضلع کرمُ بصیر خان وزیر ۔ اسسٹنٹ کمشنر لورکرمُ۔طارق حسن مومند اور وینگ گمانڈر صدہ لیفٹینینٹ کرنل مقصود انجم بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر صدہ تحصیل میں ان خاندانوں کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیاگیا ۔ جس میں سیکٹری انجمنِ حسینیہ حاجی نورمحمد ۔ سینیٹر سجاد طوری اور دیگر مشران بھی موجود تھے ۔ 
کمانڈر 73 برگیڈ : برگیڈیر اختر علیم نے کہاکہ آج اہلیانِ صدہ نے جو تاریخی استقبال کیا اپنے اہلِ تشیع بھایوں کا تو اس سے واضح ہوچکا ہے کہ ہم ایک تھے ۔ ایک ہیں اور ایک۔ہوکر رہینگیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پاک فوج کی بھر پورکوششیں ہیں کہ ضلع کرمُ کے تمام مسایل مل بیٹھ کر اتقاق و اتحاد سے حل کے جایں ۔
اس موقع پر بہترین انتظامات پر پاک فوج کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر لورکرمُ طارق حسن مومند اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہ